پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
فلم ’جوان‘ کے ہدایتکار کی شاہ رخ خان کے ساتھ 10 سال پرانی تصویر وائرل
57 سالہ بالی ووڈ کنگ شاہ رُخ خان کی آنے والی نئی فلم ’جوان‘ سے قبل فلم کے ہدایتکار ایٹلی کمار کے ساتھ 10 برس پرانی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
شاہ رُخ خان کی آنے والی نئی فلم ’جوان‘ کے ٹریلر نے ریلیز سے قبل ہی مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی ہے، کنگ خان کے مداح اس فلم کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں ۔
ممکنہ طور پر شاہ رخ خان اپنے کیریئر میں پہلی مرتبہ فلم جوان میں پولیس افسر کا کردار بھی نبھائیں گے جسے 7 ستمبر کو ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔
اس فلم کے ہدایتکار ایٹلی کمار نے اپنے فیس بک پر 14 مئی 2013ء کو شاہ رخ خان کے ساتھ تصویر شیئر کی تھی جو کہ اب وائرل ہو گئی ہے۔
10 سال قبل شیئر کی گئی اس تصویر کے کیپشن میں ایٹلی کمار نے لکھا تھا کہ ’شاہ رخ خان سر اور میں۔‘
dreams do come true 💖
thank you @Atlee_dir for giving us fans a movie in which we wanted to see SRK for a long time. thank you for bringing out such massy avatar pic.twitter.com/SsOpyIOrcD
— karate panda | fan account (@TheFluffyyGuy) July 12, 2023
اس تصویر اور آج کے شاہ رُخ خان کا اگر موازنہ کیا جائے تو دیکھا جا سکتا ہے کہ کنگ خان ہو بہو 2013 جیسے ہی دکھائی دے رہے ہیں جبکہ ہدایتکار ایٹلی کمار کافی بدل چکے ہیں۔
یاد رہے کہ ایٹلی کمار نے 2013ء میں فلم ’راجا رانی‘ سے بطور ہدایت کار اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔
راجا رانی کے بعد اُنہوں نے سپرہٹ فلم ’ٹھیری،‘ ’مرسل‘ اور ’بیجل‘ جیسی فلمیں بنائیں۔