23 سال کی لڑکی کو سوتیلے باپ نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

کراچی: کورنگی چکرا گوٹھ میں 23 سال کی لڑکی کو سوتیلے باپ نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق لڑکی سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ قریبی تھانے میں درج کرلیا گیا جب کہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سوتیلے باپ کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کو دیے گئے ابتدائی بیان میں ملزم نے اعتراف جرم کر لیا۔

دوسری جانب طبی معائنے میں لڑکی سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے۔