پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
90 سالہ شخص پانچویں شادی کرکے ملک کا سب سے معمر دولہا بن گیا
سعودی عرب میں ایک 90 سالہ شخص پانچویں شادی کرکے ملک کا سب سے معمر دولہا بن گیا ہے۔
ناصر بن دحائم بن وحق المرشدی العتیبی نامی شخص غیر متوقع طور پر میڈیا کی خصوصی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں، انہوں نےصوبہ عفیف میں اپنی پانچویں شادی کا جشن منایا۔
سوشل میڈیا پر کچھ ویڈیوز گردش کر رہی ہیں جس میں لوگ اس پر معمر شخص کو شادی کی مبارکباد دے رہے ہیں۔
ایک وائرل ویڈیو میں ان کے پوتے کو پانچویں شادی پر دادا کو مبارکباد دیتے اور ان کی خوشگوار ازدواجی زندگی کی خواہش کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
العتیبی نے عرب میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ’میں دوبارہ شادی کرنا چاہتا ہوں! ازدواجی زندگی ایک ایمانی عمل ہے اور رب العالمین کے حضور فخر کا باعث ہے‘۔
90 برس کی عمر میں پانچویں شادی رچانے والے معمر ترین سعودی دلہا نے کنوارے نوجوانوں کا کیا مشورہ دیے، ویڈیو دیکھیےhttps://t.co/laYvvZpxUy pic.twitter.com/da0hb4WE3w
— العربیہ اردو (@AlArabiya_Ur) July 13, 2023
اُنہوں نے کہا کہ ’یہ عمل سکون اور دنیاوی خوشحالی لاتا ہے، اور میری اچھی صحت کا راز بھی رہا ہے‘۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ’میں ان نوجوانوں سے جوکہ شادی کرنے سے ہچکچاتے ہیں، درخواست کرتا ہوں کہ اس عمل کو مذہب کی حفاظت اور ایک بھرپور زندگی گزارنے کی خاطر اپنائیں‘۔
العتیبی نے شادی کے فوائد بتاتے ہوئے کہا کہ’میں اس عمر میں شادی کرنے پر خوش ہوں، یہ جسمانی سکون لاتی ہے اور بڑھاپا شادی کرنے سے نہیں روکتا‘۔
اُنہوں نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے کہا کہ’میرے بچوں کے اب بچے ہیں اور میں اب بھی مزید بچے پیدا کرنا چاہتا ہوں‘۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، العتیبی 5 بچوں کے والد ہیں اور ان کے ایک بچے کا انتقال ہوچکا ہے۔