پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
سنی دیول کے خلاف دھوکا دہی، بھتہ خوری اور فراڈ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج
بالی ووڈ انڈسٹری کے مقبول اداکار سنی دیول کے خلاف دھوکا دہی، بھتہ خوری اور فراڈ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
بھارتی میڈیا ’بالی ووڈ ہنگامہ‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق سنی دیول کے خلاف مقدمہ بھارتی پروڈیوسر سورَو گپتا اور سنیل درشن کی جانب سے کی گئی شکایت پر درج کیا گیا ہے۔
پروڈیوسر سورو گپتا اور سنیل درشن نے پولیس میں کی گئی شکایت میں اداکار سنی دیول پر دھوکا دہی، جعلسازی اور فراڈ جیسے الزامات عائد کیے ہیں۔
دوسری جانب فلمسازوں کی جانب سے سنی دیول کے خلاف ایک پریس کانفرنس بھی کی گئی ہے۔
سورو گپتا نے اداکار سنی دیول پر الزام لگایا ہے کہ اداکار نے 2016ء میں ان کے ساتھ 4 کروڑ روپے کے معاوضے کے عوض ایک فلم سائن کی تھی مگر فلم کی شوٹنگ کا آغاز تاحال نہیں ہو سکا ہے۔
پریس کانفرنس کے دوران پروڈیوسر نے انکشاف کیا کہ اُنہوں نے فلمی پروجیکٹ کے لیے سنی دیول کے اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے منتقل کیے تھے مگر ابھی تک فلم شروع نہیں ہوئی ہے۔
سورو گپتا کے مطابق فلم تاحال شروع نہ ہونے کے باوجود اداکار سنی دیول اِن سے مزید پیسوں کا مطالبہ کرتے رہے ہیں مگر ’غدر 2‘ کی کامیابی کے بعد سے سنی دیول نے اُن سے رابطہ ختم کر دیا ہے۔
پروڈیوسرز نے اداکار پر مزید الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ سنی دیول نے اُن کے ساتھ کیے گئے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے اور چالیس ملین روپوں کو 80 ملین روپوں میں بدل دیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کی جانب سے اداکار سنی دیول کو گزشتہ ماہ 30 اپریل کو ایک نوٹس جاری کیا گیا تھا۔
اس نوٹس کے جواب میں سنی دیول کے دفتر نے بذریعہ خط پولیس کو آگاہ کیا تھا کہ اداکار فی الحال شہر سے باہر ہیں۔