ناظم آباد کے نجی اسکول میں طالب کے ساتھ بدسلوکی کا معاملہ/ رجسٹرشن معطل اور جرمانہ

ناظم آباد کے نجی اسکول میں طالب کے ساتھ بدسلوکی کا معاملہ/ محکمہ تعلیم سندھ کی انکوائری مکمل وزیر تعلیم و ثقافت سندھ سید سردار نے واقعے کا نوٹس لے کر تحقیقات کے احکامات جاری تھے۔سیولائزیشن اسکول کی رجسٹریشن معطل اور ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا گیا ہے اسکول میں طالب علم کو اردو بولنے پر منہ پر کالک مل دی تھی۔ نجی اسکولوں کے ڈائریکٹوریٹ کی پانچ رکنی کمیٹی نے انکوائری کے بعد رپورٹ پیش کردی۔ کمیٹی کی طرف سے اسکول پرنسپل اور والدین کے بیان قلم بند کیے گئے۔وزیر تعلیم سردار شاہ کے مطابق سیکھنے کے عمل میں مادری زبانیں بولنے پر کسی بھی بچے پر جبر نہیں کیا جا سکتا۔ مادری زبان میں تعلیم حاصل کرنا صوبے کے بچوں کا قانونی حق ہے۔اسکول کی رجسٹریشن معطلی پر زیر تعلیم طالب علموں کی تعلیم پر اثر نہیں پڑے گا۔ادہر معلوم ہوا کہ سیولائزیشن اسکول نارتھ ناظم آباد نے منہ پر کالک لگانے استاد کو ملازمت سے فارغ کردیا ہے۔