پولیس کی بھاری نفری شیخ رشید کی رہائشگاہ لال حویلی پہنچ گئی

پولیس کی بھاری نفری شیخ رشید کی راولپنڈی میں واقع رہائشگاہ لال حویلی پہنچ گئی۔

ذرائع کے مطابق پولیس شیخ راشد شفیق کی گرفتاری کیلئے لال حویلی پہنچی ہے۔

شیخ راشد شفیق کے خلاف تھانہ وارث خان میں مقدمہ درج ہے، ان کے خلاف 9 مئی کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔