گجرات :لانگ مارچ کی سیکیورٹی کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی

پنجاب کے شہر گجرات میں پاکستان تحریکِ انصاف کے لانگ مارچ کی سیکیورٹی کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی۔

گجرات میں اندرونِ شہر جی ٹی روڈ پر راستوں کو بند کیا جا رہا ہے۔

رام تلائی چوک اور جی ٹی ایس چوک کی طرف جانے والے تمام راستے بھی بند کر دیے گئے ہیں۔

اندرونِ شہر دکانیں اور پیٹرول اسٹیشن بند ہیں، لانگ مارچ کے روٹ پر تعلیمی ادارے بھی آج بند ہیں۔