آم کی شکل کی نایاب مچھلی

زمین اور سمندر میں رہنے والی کئی مخلوقات اب بھی انسان کی نظروں سے دور ہیں اور یہ سامنے آنے پر انسان کو حیران کر دیتی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک ایسی ہی مچھلی کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جسے ایک شخص نے سمندر میں دیکھا اور پکڑ کر لوگوں کو دکھایا تو سب حیران رہ گئے۔

آم کی شکل کی نایاب مچھلی کو دیکھ کر سوشل میڈیا پر لوگ حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر آم اور مچھلیوں کے شوقین افراد کا کہنا ہے کہ آم اور مچھلی کہیں بھی ملے وہ فوراً اسے کھا لیتے ہیں لیکن اس نایاب مچھلی کو دیکھ کر اسے کھانے یا پکڑنے کا بالکل بھی دل نہیں چاہے گا۔

رپورٹس کے مطابق یہ مچھلی کئی شکلوں اور رنگوں میں پائی جاتی ہے۔

ماہرین کے مطابق اس مچھلی کی جِلد لچک دار اور اس کے دانت اور جبڑے مضبوط ہوتے ہیں۔