سکول بس کھائی میں گر گئی، ایک بچی جاں بحق 15 بچے زخمی

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے قریبی علاقے شاہدرہ میں اسکول بس کھائی میں گر گئی، حادثے میں ایک بچی موقع پر جاں بحق ہو گئی۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق شاہدرہ میں شیخوپورہ سے آئی اسکول کے بچوں کی بس کو حادثہ پیش آیا ہے۔

پکنک کے لیے آئے بچوں کی تعداد 39 کے قریب ہے، حادثے میں 15 بچے زخمی ہوئے ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ ڈرائیور پہاڑی کے پاس گاڑی اسٹارٹ کر کے سائیڈ پر کھڑا تھا کہ گاڑی آگے چل پڑی اور کھائی سے نیچے جا گری۔