سکھر ملتان موٹروے پر تیز رفتار کار کی ٹرک سے ٹکر، خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق

سکھر ملتان موٹروے پر تیز رفتار کار ٹرک سے جا ٹکرائی، حادثے میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق اور ایک خاتون زخمی ہوگئی۔

سکھر پولیس کے مطابق حادثہ سکھر ملتان موٹر وے ایم فائیو پر دادلو کے قریب پیش آیا جہاں ملتان جانے والی کار تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر ٹرک سے جا ٹکرائی۔

حادثے میں کار میں سوار خاتون سمیت چار افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی۔

زخمی اور لاشوں کو ایمبولینس کے ذریعے تعلقہ اسپتال پنوعاقل منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق کار سوار افراد کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔