ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف کے لیے ڈاکٹرز کی ٹیم تعینات کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو کلاس سی سے بیرک نمبر 2 میں منتقل کر دیا گیا ہے، ڈاکٹرز کی ٹیم 2 شفٹوں میں چیئرمین پی ٹی آئی کا چیک اپ کرے گی۔
ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کی ہدایت پر چیئرمین پی ٹی آئی کو بی کلاس میں منتقل کیا جائے گا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا نے بھی جیل میں اے کلاس نہ ملنے پر عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔