ملک بھر میں کل 90 ہزار 675پولنگ اسٹیشنز قائم کئے جائیں گے

عام انتخابات 2024ء کے لئے ملک بھر میں کل 90 ہزار 675پولنگ اسٹیشنز قائم کئے جائیں گے ۔

90 ہزار159پولنگ اسٹشنز مستقل عمارت میں جبکہ 522پولنگ اسٹیشن غیر مستقل عمارات میں قائم ہوں گے۔2لاکھ 76ہزار 402پولنگ بوتھ قائم ہوں گے۔

مردوں کے 25ہزار 320اور خواتین کے 23 ہزار 950پولنگ اسٹیشنز قائم، 41ہزار 405 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز ہیں۔

پنجاب میں 50ہزار 944پولنگ اسٹیشنز قائم، 35غیر مستقل پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔

مردوں کے 14ہزار 556اور خواتین کے 14ہزار 36اور 22ہزار 352 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز قائم ہوں گے۔

سندھ میں 19ہزار 6پولنگ اسٹیشنز قائم، 344غیر مستقل پولنگ اسٹیشنز ہیں۔

سندھ میں مردوں کے 4ہزار 439اور خواتین کے 4ہزار 308پولنگ اسٹیشنز قائم، 10ہزار 259مشترکہ پولنگ اسٹیشنز ہیں۔

خیبر پختونخوا میں 15ہزار697پولنگ اسٹیشنز قائم، 73غیر مستقل پولنگ اسٹیشنز ہیں، خیبر پختونخوا میں مردوں کے 4ہزار 814اور خواتین کے 4ہزار 289پولنگ اسٹیشنز قائم، 6ہزار 594مشترکہ پولنگ اسٹیشنز ہیں۔بلوچستان میں 5ہزار 28 پولنگ اسٹیشنز قائم، 70غیر مستقل پولنگ اسٹیشنز ہیں۔

بلوچستان میں مردوں کے ایک ہزار 511 اور خواتین کے 1 ہزار 317 پولنگ اسٹیشنز قائم ، 2 ہزار 200 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز ہیں۔

ملک میں 2 لاکھ 76 ہزار 402 پولنگ بوتھ قائم ہوں گے ۔ مردوں کے 1 لاکھ 47 ہزار 560 پولنگ بوتھ اور خواتین کے 1 لاکھ 27 ہزار 842 پولنگ بوتھ قائم ہوں گے۔