موٹرسائیکل حادثےمیں خاتون ٹک ٹاکر جاں بحق

دریائے جہلم جی ٹی روڈ پر موٹرسائیکل حادثےمیں خاتون ٹک ٹاکر جاں بحق ہو گئی۔

پولیس کے مطابق خاتون کا دوپٹہ موٹر سائیکل کے ٹائر میں پھنس گیا تھا جس کے نتیجے میں خاتون چلتی موٹر سائیکل سے روڈ پر گِر کر جاں بحق ہو گئی۔

پولیس کے مطابق خاتون ٹک ٹاکر کی لاش ورثاء کےحوالے کر دی گئی ہے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ٹک ٹاکر خاتون روڈ حادثے سے قبل اپنے شوہر کے ہمراہ ٹک ٹاک بنا کر واپس آرہی تھی۔