پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
انگوٹھی پر 24 ہزار سے زائد ہیرے لگانے کا عالمی ریکارڈ قائم
نئی دھلی: بھارتی کمپنی نے ایک انگوٹھی پر 24,679 ہیرے جڑکرایک نیا ریکارڈ بنایا ہے جو سب سے زیادہ ہیروں والی انگوٹھی ہے اور اس کا وزن ایک پاؤ سے بھی زیادہ ہے۔
گلابی اوئسٹرمشروم کی شکل کی یہ انگوٹھی تھری ڈی پرنٹر سے ڈیزائن کی گئی تھی جسے 5 مئی 2022 تک مکمل کیا گیا تھا اور اب گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے اس کی باقاعدہ تصدیق کرتے ہوئے سند عطا کی ہے۔
یہ انگوٹھی ایس ڈبلیو اے ڈائمنڈ نامی فرم نے بنائی ہے جس کے مینیجر عبدالغفور انادیان نے بتایا کہ اس کا نام ’ایمی‘ رکھا گیا ہے ۔ سنسکرت کے اس لفظ کا مطلب لافانیت ہے جس کی خوبصورتی دیکھ کر دنیا بھر کے ڈیزائنر اور زیورات کے ماہرین نے اسے سراہا ہے۔
ایس ڈبلیو اے کے مطابق اس انگوٹھی پر مہارت سے ہزاروں چھوٹے بڑے ہیرے لگائے گئے ہیں جن کا مقصد کمپنی کے برانڈ کو فروغ دینا تھا۔ تاہم ہیرے اسطرح لگائے گئے ہیں کہ واضح دکھائی دیں اور خوبصورتی میں اضافہ کریں۔ اس کی ڈیزائننگ سے قبل ایک نمونہ (پروٹوٹائپ) پلاسٹک کے سانچے میں ڈھالا گیا تھا۔ لیکن کمپیوٹر کی مدد سے اس کی ڈیزائننگ کی گئی ہے اور کئی ماہرین نے اسے تین مہینے میں خواب سے حقیقت بنایا ہے۔
جب تھری ڈی پرنٹر سے خام سانچہ بنایا گیا تو اس پر مائع سونا انڈیلا گیا اور سرد ہونے پر مشروم کی اطراف 41 پتیاں نمودار ہوگئیں۔ تاہم گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ سے قبل غیرجانبدار ماہرین نے اسے دیکھا، تجرباتی مشاہدہ کیا اور اسے سب سے زیادہ ہیرے والی انگوٹھی کا اعزاز دیا۔
اس انگوٹھی کا وزن 340 گرام ہے اور قیمت 95 ہزار ڈالر سے کچھ زائد ہے۔