پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
سوہانی بھٹناگر کی 19 سال کی عمر میں اچانک موت پر عامر خان کی ٹیم کااظہار افسوس
بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے ساتھ مشہور فلم ’دنگل‘ میں کام کرنے والی اداکارہ سوہانی بھٹناگر کی 19 سال کی عمر میں اچانک موت پر عامر خان کی ٹیم نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
عامر خان کی ٹیم نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنے تعزیعتی پیغام میں لکھا ہے کہ ہمیں سوہانی بھٹناگر کے انتقال کے بارے میں سن کر بہت دکھ ہوا ہے، ہم ان کی والدہ پوجا جی اور پورے خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔
We are deeply saddened to hear about our Suhani passing away.
Our heartfelt condolences to her mother Poojaji, and the entire family 🙏🏽
Such a talented young girl, such a team player, Dangal would have been incomplete without Suhani.
Suhani, you will always remain a star in…
— Aamir Khan Productions (@AKPPL_Official) February 17, 2024
تعزیتی پیغام میں مزید لکھا ہے کہ سوہانی بھٹناگر جیسی باصلاحیت اور ٹیم پلیئر نوجوان لڑکی کے بغیر فلم ’دنگل‘ ادھوری تھی۔
عامر خان کی ٹیم نے پوسٹ کے آخر میں لکھا کہ سوہانی بھٹناگر ہمیشہ ہمارے دلوں کا تارہ رہے گی۔
واضح رہے کہ سہانی بھٹناگر نے عامر خان کی سُپر ہٹ فلم ’دنگل‘ میں اُن کی بیٹی ببیتا کماری کے بچپن کا کردار ادا کیا تھا، دنگل کے بعد سہانی بھٹناگر نے اداکاری سے وقفہ لے لیا تھا کیونکہ وہ اپنی پڑھائی پر توجہ دینا چاہتی تھیں۔
تاہم آنجہانی اداکارہ کے اہل خانہ کے مطابق 2 ماہ قبل اداکارہ (Dermatomyositis) نامی نایاب بیماری میں مبتلا ہوئی تھیں جو جِلد پر خارش اور پٹھوں کی کمزوری کا باعث بنتی ہے جس کی تشخیص اداکارہ کی موت سے صرف 10 دن پہلے ہی ہوئی تھی۔