اسرائیل کی پاکستان کیخلاف قرارداد کی مذمت کرتے ہیں، عبدالخبیر آزاد

رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ اسرائیل نے پاکستان کے خلاف قرارداد پیش کی، اس کی مذمت کرتے ہیں۔

ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والوں سے سختی سے نمٹنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ مل کر ملک سے انتشار کا خاتمہ کریں گے، ہمیں دہشت گردی سے ملک کو پاک کرنا ہے۔