وزیر خارجہ اور خارجہ امور کی وزیر مملکت کی عدم دستیابی

پاکستان کے سرکاری دورے پر آئے سوئزر لینڈ کے وزیر خارجہ اگنازیو کاسیس اپنے وفد کے ہمراہ پاکستان میں تین روزہ مصروفیات ختم ہونے کے بعد واپس روانہ ہوگئے ہیں ان کا خیرمقدم ’’قائم مقام سیکرٹری خارجہ‘‘ نے کیا سویڈن میں قرآن کی بے حرمتی کے واقعہ پر سفیر کو بلاکر ’’مذمت کی رسمی کارروائی‘‘ پوری کی گئی اس دوران اسلام آباد میں انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف اور موسمیات کی وفاقی وزیر شیریں رحمان سمیت دیگر اعلیٰ حکام اور سرکاری اداروں کے سربراہان سے بھی اپنے وفد کے ہمراہ ملاقاتیں کیں۔

لیکن ان کی اپنے پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو جو نجی دورے پر امریکہ میں ہیں سے ملاقات نہ ہوسکی جوکہ ان کی مصروفیات کے شیڈول میں شامل تھی۔ اسی طرح خارجہ امور کی وزیر مملکت حنا ربانی کھر کی بھی اسلام آباد میں عدم دستیابی کے باعث سوئزر لینڈ کے وزیر خارجہ کی ان سے بھی ملاقات نہیں ہوئی۔

صرف یہی نہیں بلکہ مہمان وزیر خارجہ کے استقبال کیلئے سیکرٹری خارجہ بھی دستیاب نہیں تھے اس لئے وزارت خارجہ کے سپیشل سیکرٹری نے قائم مقام سیکرٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی نے ان کا خیرمقدم کیا۔