غیرقانونی افغانوں کی واپسی میں تیزی، جائیدادوں کی فروخت شروع

پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی واپسی کا عمل تیز ہو گیا ہےاور 54 افغان خاندان واپس چلے گئے جبکہ پشاور، خیبر اور دیگر علاقوںمیں افغانیوں نے اپنی جائدادیں فروخت کرنا شروع کر دی ہیں،کئی شہروں میں الیکٹرانک کا سامان سستا ، مکانوں کے کرائے کم،غیر قانونی مقیم افراد کو پاکستان چھوڑنا ہوگا۔

نگران وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہےکہ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو پاکستان چھوڑنا ہوگا

انہوں نے کہا کہ غیر قانونی مقیم افراد کی گرفتاری اور ملک بدری یقینی بنائیں گے، غیر ملکیوں کو 31 اکتوبر تک پاکستان چھوڑنا ہوگا

،دوسری جانب افغان مہاجرین کو واپسی کی ڈیڈ دینے کے بعد صوبائی دارالحکومت سمیت کئی شہروں میں الیکٹرانک کا سامان سستا ہوگیا ہے اور مکانوں کے کرائے بھی کم ہونا شروع ہو گئے ہیں۔