پنجاب پولیس کو مطلوب ملزم کراچی ایئر پورٹ سے گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے کراچی ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے پنجاب پولیس کو سنگین جرائم میں مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ملزم فرانس فرار ہونے کی کوشش کے لیے کراچی ایئر پورٹ پہنچا تھا۔

ایف آئی اے امیگریشن کی جانب سے ملزم کو آف لوڈ کر کے فوری طور پر حراست میں لے لیا گیا، ملزم عمر رضا کا نام مطلوب افراد کی لسٹ میں شامل تھا۔

ملزم کے خلاف کینٹ پولیس اسٹیشن گجرانوالہ میں مقدمہ درج ہے، ملزم کے خلاف قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔

ملزم کو انتہائی مطلوب افراد کی لسٹ میں شامل ہونے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے امیگریشن نے ملزم کو پنجاب پولیس حکام کے حوالے کر دیا ہے۔