فلم ’جوائے لینڈ‘ کی اداکارہ علینہ خان نے ’مس ٹرانس پاکستان 2023ء‘ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

فلم ’جوائے لینڈ‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ علینہ خان نے ’مس ٹرانس پاکستان 2023ء‘ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔

علینہ خان نے یہ خبر سوشل میڈیا انسٹاگرام پر اپنی تصویریں شئیر کرتے ہوئے کی۔

علینہ خان نے اپن پوسٹ کے کیپشن میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ 31 مئی 2023ء کی ایک یادگار رات ہے جب مجھے تاج پہنایا گیا، یہ میری زندگی کا بہترین لمحہ تھا، مجھے مس ٹرانس پاکستان 2023ء کا خوبصورت خطاب ملا ہے۔

یاد رہے کہ عالمی سطح پر خوب پذیرائی حاصل کرنے والی پاکستانی، ایوارڈ یافتہ فلم ’جوائے لینڈ‘ میں پاکستان کی پہلی ٹرانس اداکارہ علینہ خان نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

یہ فلم نومبر 2022ء کو ملک بھر میں کئی تنازعات کا شکار ہونے کے بعد ریلیز ہوئی تھی۔