اداکارہ و ماڈل نیلم منیر کا محبت سے متعلق دلچسپ انکشاف

پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل نیلم منیر نے محبت سے متعلق دلچسپ انکشاف کیا ہے۔

اداکارہ نیلم منیر کا کہنا ہے کہ اُنہیں آج تک کسی سے محبت نہیں ہوئی ہے اور اگر کوئی اُن سے محبت سے متعلق بات بھی کرے تو اُن کی سانس بند ہونے لگتی ہیں۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ اُنہیں آج تک صرف اپنی والدہ اور خاندان سے محبت ہوئی ہے۔

نیلم منیر نے نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ اب فیملی بھی پوچھنے لگ گئی ہے کہ شادی کر لو، رشتے بھی آ رہے ہیں۔

آنے والے رشتوں کو انکار کرنے کی وجہ سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ کسی ایک لیے ہاں کرنی ہے اسی لیے باقی آنے والے رشتوں کے لیے ناں کہہ رہی ہوں۔

نیلم منیر کا اپنے ہونے والے ہمسفر سے متعلق کہنا تھا کہ اُسے بہت اچھا ہونا چاہیے، اُنہیں ایک انسان چاہیے جسے اپنے ملک سے محبت ہو، سب انسانوں کو احساس ہو اور اللّٰہ سے ڈرنے والا ہو، اللّٰہ کی راہ میں صدقہ خیرات کرنے والا ہو۔