پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
اداکارہ ثناء نواز کی ’ہیوی بائیک‘ کی قیمت کا انکشاف
پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ بائیک کی شوقین اداکارہ ثناء نواز نے حالیہ انٹرویو میں اپنی ’ہیوی بائیک‘ کی قیمت کا انکشاف کیا تو سننے والوں کے ہوش اُڑ گئے جنہوں نے یہی کہا کہ بلاشبہ شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا۔
فلم ’سنگم‘ سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کرنے والی اداکارہ ثناء نواز نے حال ہی میں نجی چینل کے ایک پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی۔
اداکارہ کے پرستار یہ باخوبی جانتے ہیں کہ انہیں بائیک چلانے کا شوق ہے، دورانِ شو میزبان نے سوال پوچھا کہ بائیک چلاتے ہوئے کتنی بار آپ کے چلان ہوئے؟
میزبان کے سوال پر اداکارہ نے کہا کہ یہ نہ پوچھیں کہ کتنے چالان ہوئے کیونکہ میں ہر وقت بائیک نہیں چلاتی بلکہ شوقیہ چلاتی ہوں، میرا چالان کبھی نہیں ہوا لیکن کئی بار بائیک سے گر چکی ہیں۔
ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ میرے پاس ہارلے ڈیوڈسن فیٹ بوب ہے جو بہت وزنی ہوتی ہے۔
اس پر میزبان نے سوال پوچھا کہ آپ کی اس ہیوی بائیک کی قیمت کیا ہو گی؟
میزبان کے سوال پر اداکارہ نے جواب دیا کہ یہ کافی مہنگی ہوتی ہے، میرے پاس جو بائیک ہے اس کی قیمت 50 لاکھ روپے ہے لیکن ہارلے ڈیوڈسن کی 75 لاکھ تک کی بھی بائیکس ہیں۔
دورانِ شو ایک مزاحیہ قصہ سناتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ڈیفنس فیز 8 میں بائیک چلا رہی تھی کہ اس دوران 2 کتے میرے پیچھے لگ گئے اور میں کھائی میں گرنے سے بال بال بچی۔
ثناء نواز نے بائیک چلاتے ہوئے لڑکیوں کو پیش آنے والی پریشانیوں کے بارے میں بتایا کہ میں بائیک چلاتی ہوں تو اکثر میری گاڑی میرے پیچھے ہوتی ہے کیونکہ لڑکے پیچھے لگ جاتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں اکثر سوچتی ہوں کہ جب میرے پیچھے لڑکے لگ سکتے ہیں تو عام لڑکیوں کے ساتھ کیا ہوتا ہو گا، جو لڑکیاں روزانہ باہر نکل کر سفر کرتی ہیں ان کے لیے کتنا مشکل ہوتا ہو گا، بائیک ایک بہت آسان اور سستی سواری ہے ،اسے چلانا آسان ہے لیکن پاکستان میں اسے لڑکیوں کے لیے مشکل بنا دیا گیا ہے جبکہ دیگر ممالک میں ایسا نہیں ہوتا وہاں خواتین بغیر فکر کیے بائیک پر سفر کر سکتی ہیں۔