معروف دینی سکالر سنئیر کالم نگار پیر ضیا الحق نقشبندی کے بڑے بھائی کمال مرتضی نقشبندی قضائے الہی سے نارووال میں انتقال کر گئے ہیں. ان کی نمازہ جنازہ آج 12نومبر کو 2بجے مالوکے بس سٹاپ (صادق آباد)ظفروال روڈ ضلع مزید پڑھیں
پی ٹی آئی کے صدر آفتاب صدیقی کا رینجرز کی چوکی جلانے والے باپ بیٹے سے لاتعلقی کا اعلان
پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر آفتاب صدیقی نے رینجرز کی چوکی جلانے والے باپ بیٹے سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔
سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد کراچی میں 9 مئی کو پی ٹی آئی کارکنوں نے شارع فیصل پر رینجرز چوکی کو آگ لگائی تھی اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل بھی کردی تھی۔
پولیس نے ملزمان کو وائرل ویڈیو کی مدد سے اتوار کو گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد گرفتار ملزم عبدالحمید نے اپنے جرم پر معافی مانگی تھی۔
اب پی ٹی آئی کراچی کے صدر نے رینجرز کی چوکی جلانے والے باپ بیٹے سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے۔
اپنے ویڈیو بیان میں آفتاب صدیقی کا کہنا تھاکہ گزشتہ روز ایک باپ بیٹے نے ٹی وی پر آکر اعلان کیا کہ قیادت کے کہنے پر رینجرز کی چوکی کو آگ لگائی، میں اس بیان کی مذمت کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ان کا پورے کراچی میں ڈیٹا چیک کیا ان کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے، نہ یہ ورکرز ہیں نا ہی سپورٹرز ہیں، ان کو کسی نے پلانٹ کیا اور یہ پلانٹڈ لوگ ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ ہم چاہتے ہیں ایسے لوگوں کو عدالت میں پیش کیا جائے اور قرار واقعی سزا دی جائے۔
آفتاب صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ پرامن احتجاج کیا، ہمارا ایمان ہے پاکستان، پاکستان کے املاک اور اداروں کی حفاظت کرنا ہمارا فرض بنتا ہے جو ہم کرتے آئے ہیں اور کرتے رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی اس قسم کی کوئی حرکت کرتا ہے تو پولیس ان گو گرفتار کرے اور ان کو قرار واقعی سزا دے۔