پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
مصطفیٰ کمال کے بعد گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی بھی مبینہ آڈیو سامنے آگئی
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال کے بعد گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی بھی مبینہ آڈیو سامنے آگئی۔
آڈیو میں کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ہم تو پی ٹی آئی حکومت کے ساتھ تھے، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن اپوزیشن میں تھیں، ہم نے پی ڈی ایم کا ساتھ دیا، جس سے ووٹرناراض ہوا۔
کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ پہلے ہمیں7 سیٹیں ملیں تھیں، وہ ہمارا ووٹ بینک تھا، آج ہمیں ووٹ نہیں ملا، حکومت میں شامل ہونے کے بدلے ایک وزارت دے رہے ہیں، وہ گورنر سندھ بھی اپنا لا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کچھ ملے بھی نہیں اور حکومت میں گئے تو حشر اور برا ہونے والا ہے، ان کا کہنا ہے ہمارا مینڈینٹ سو فیصد جعلی ہے، ہم نےکہا ایسی بھی جماعت ہے جس کا مینڈینٹ دو سو فیصد جعلی ہے۔
گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی دباؤ ڈال رہی ہے گورنر سندھ ایم کیو ایم کا نہ ہو، وہ ایک شخص کو گورنر بنوانا چاہتے ہیں، اس شخص کا نام خالد مقبول کو پتہ ہے۔
واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال نے اپنی لیک ہونے والی ویڈیو کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ویڈیو میری ہے۔
مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ یہ میری ویڈیو ہے جس میں رابطہ کمیٹی کے کمرے میں ارکان کو مسلم لیگ کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے بارے میں بریفنگ دے رہا ہوں۔
ویڈیو میں مصطفیٰ کمال رابطہ کمیٹی کو ن لیگ کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کی بریفنگ دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ ن لیگ نے بتایا کہ پی پی نے ان سے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کا مینڈیٹ 100 فیصد جعلی ہے، ہمارے نمبرز پورے ہو چکے، ہمیں ایم کیو ایم کی ضرورت نہیں رہی۔
انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ یہ ویڈیو لندن کے ایک گھس بیٹھیے نے جاری کی۔