سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری سے جھگڑے کے بعد پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر شعیب شاہین نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے شکایت کر دی۔
ذرائع کے مطابق شعیب شاہین نے کمرۂ عدالت میں بانی پی ٹی آئی کو واقعے سے آگاہ کیا۔
شعیب شاہین نے ہاتھوں پر لگے زخم بھی بانی پی ٹی آئی کو دکھائے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔
شعیب شاہین اور فواد چوہدری دونوں نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ شعیب شاہین روزانہ مجھے ٹی وی پروگرامز اور سوشل میڈیا پر ٹارگٹ کرتا ہے۔
واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری اور پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر شعیب شاہین آپس میں لڑ پڑے تھے۔
لڑائی کے دوران فواد چوہدری نے بیرسٹر شعیب شاہین کو تھپڑ مار دیا۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان لڑائی اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5 پر ہوئی تھی۔