دو روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد صارم برنی کو عدالت میں پیش کر دیا گیا

دو روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد ملزم صارم برنی کو عدالت میں پیش کر دیا گیا۔

ملزم صارم برنی کو جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

گزشتہ سماعت میں عدالت نے صارم برنی کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا تھا۔

واضح رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے صارم برنی کو کچھ روز قبل کراچی ایئر پورٹ سے گرفتار کیا تھا۔

ایف آئی اے کے مطابق صارم برنی پر فراڈ، جعلی دستاویزات اور انسانی اسمگلنگ کے الزامات ہیں۔

حکام کے مطابق صارم برنی پر 25 سے زائد بچوں کو غیر قانونی طریقے سے امریکا بھیجنے کا الزام ہے۔

صارم برنی اور ان کے ٹرسٹ نے بچوں کو غیر قانونی طریقے سے امریکا میں مقیم والدین کو اڈاپٹ کروایا، بچوں کو مختلف اوقات میں کراچی میں صارم برنی ٹرسٹ کے حوالے کیے جانا ظاہر کیا گیا تھا۔