موٹرسائیکل کو ٹکر مارنے والے سرکاری بتی والے ویگو ڈالے پر مشتعل افراد کا دھاوا

گڑھی شاہو کے علاقے میں موٹرسائیکل کو ٹکر مارنے والے ویگو ڈالے پر مشتعل لوگوں نے دھاوا بول دیا ،شہریوں کا نیلی بتی لگے ویگو ڈرائیور کو باہر نکالنے کی کوشش کرتے رہے۔

پولیس کے مطابق سرکاری بتی والے ویگو ڈالے نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی،شہریوں نے نیلی بتی والے ویگو ڈالے پر چڑھائی کر دی ۔گڑھی شاہو کپ سٹور کے قریب پیش آنے والے واقعے کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کے شہری گاڑی کی توڑ پھوڑ اور خاتون ڈرائیور کو باہر نکالنے کی کوشش کررہے ہیں ۔شہریوں کا کہنا تھا نیلی بتی والے ویگو ڈالے نے کپ سٹور پر موٹرسائیکل کو روندا تھا۔

شہریوں کے مطابق گاڑی سوار خاتون اور مرد رکنے کی بجائے بھاگنے کی کوشش کرتے رہے ۔

شہریوں نے جی ٹی روڈ پر ویگو ڈالے کو روک کر توڑ پھوڑ کی مشتعل شہری ویگو ڈالے چلانے والی خاتون کوباہر نکالنے کی کوشش کرتے رہے ۔مشتعل افراد نے ویگو ڈالے کی توڑ پھوڑ بھی کی۔

تاہم خاتون ڈرائیور ہجوم سے گاڑی بھاگنے میں کامیاب ہو گئی۔پولیس کا کہنا ہے جعمرات کی رات پیش انے والے واقعے کی معاملے کیچھان بین کر رہے ہیں۔