آغا علی نےاداکاری کے لیے ملنے والے معاوضے کے بارے میں بتا دیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار آغا علی نے ڈراموں میں اداکاری کے لیے ملنے والے معاوضے کے بارے میں بات کی ہے۔

آغا علی نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنی زندگی اور شوبز کیریئر کے بارے میں کافی دلچسپ گفتگو کی۔

اُنہوں نے اداکاری کے لیے ملنے والے معاوضے کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ انڈسٹری میں کچھ لوگ ہیں ایسے جوکہ واقعی اداکاروں کی صلاحیتوں کی قدر کرتے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ سیونتھ اسکائی انٹرٹینمٹ، ان پروڈکشن ہاؤسز میں سے ایک ہے جوکہ اداکاروں کے کام کو بہت اہمیت دیتا ہے اور اس پروڈکشن ہاؤس کے ساتھ میں پچھلے چند سالوں سے کام کر رہا ہوں۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ یہ کہنے میں کوئی مضحکہ نہیں ہوگا کہ حال ہی میں جو ڈرامہ سیریل ’زخم‘ میں نے کیا مجھے اس کے لیے سب سے زیادہ اچھا معاوضہ ملا اور یہ ڈرامہ جیو سے ہی نشر ہوا تھا۔

آغا علی نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے کہا کہ میرا خیال ہے کہ 10 سال بعد ایک اداکار اچھا معاوضہ حاصل کرنے کا حقدار بھی ہوتا ہے۔