آغاز خان گنڈاپور کا تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان

سابق رکن خیبر پختونخوا اسمبلی آغاز خان گنڈاپور نے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں سابق ایم پی اے آغاز خان گنڈا پور نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات نے دلبرداشتہ کیا، جس کے بعد پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

آغاز خان گنڈاپور نے مزید کہا کہ 9 مئی کے بعد پی ٹی آئی کے ساتھ نہیں چل سکتا۔