پی پی پی اور ن لیگ کےدرمیان 8 اگست کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے پر اتفاق

پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان 8 اگست کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے پر اتفاق ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے 8 اگست کو اسمبلی تحلیل کرنےکی تجویز دی تھی۔

حکومت کو قانونی ماہرین نے بھی 8 اگست کو اسمبلی توڑنے کی تجویز دی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ قومی اسمبلی توڑنے کے لیے 9 اور 10 اگست پر بھی غور کیا گیا تھا۔

قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسمبلی توڑنے کی سمری پر صدر منظوری نہ دے تو اسمبلی 48 گھنٹے بعد تحلیل ہو جائے گی۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کی مدت 12 اگست رات 12 بجے تک ہے۔