احسن اقبال نے پی ٹی آئی سے رابطوں کی تصدیق کردی

وفاقی وزیر احسن اقبال نے مذاکرات سے متعلق تحریک انصاف سے رابطوں کی تصدیق کردی۔

احسن اقبال نے پی ٹی آئی سے رابطوں کی تصدیق کی۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے کچھ سنجیدہ لوگوں نے وفاقی حکومت سے رابطہ کیا تھا۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ لیکن عمران خان کی ضد اور انا کے آگے کوئی کچھ نہیں بول سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسی لیے پی ٹی آئی کے سنجیدہ لوگ بھی بے بس ہوجاتے ہیں۔