ال پاچینو اور نور الفلاح نے بیٹے کی پیدائش کے 3 ماہ بعد راہیں جدا کرلیں

ال پاچینو اور ان کی نوجوان گرل فرینڈ نے بیٹے کی پیدائش کے تین ماہ بعد راہیں جدا کرلیں۔

29 سالہ نور نے بچے کی مکمل کسٹڈی کیلئے لاس اینجلس میں قانونی درخواست جمع کروا دی ہے۔

نور نے عدالت میں کہا کہ وہ ال پاچینو کو بیٹے کی تعلیم، مذہب، علاج معالجے اور دیگر معاملات میں فیصلہ کرنے کا اختیار دیں گی لیکن نومولود کو خاوند کے حوالے نہیں کریں گی۔

نور الفلاح اور ال پاچینو کی دوستی اپریل 2022 میں ہوئی تھی، انہوں نے کورونا وبا کے دوران بات چیت شروع کی تھی۔

قانونی دستاویزات ال پاچینو اور نور نے بیٹے کی ولادت کے صرف 6 دن بعد ہی دستخط کردی تھیں جنہیں اب چند روز قبل عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔