القدس بریگیڈ کا 11 اسرائیلی فوجی گاڑیوں کو کامیابی سے نشانہ بنانے کا دعویٰ

فلسطینی تنظیم تحریکِ اسلامی جہاد کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ نے 11 اسرائیلی فوجی گاڑیوں کو کامیابی سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

القدس بریگیڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شمالی غزہ کے 5 علاقوں میں آنے والی اسرائیلی فوجی گاڑیوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

القدس بریگیڈ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ الزیتون، تل الحوا، الشاطی، شیخ رضوان، جوہر الدیک میں اسرائیلی فوجی گاڑیوں کو نشانہ بنایا ہے۔

یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی بم باری میں 15 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ 33 ہزار سے زیادہ زخمی ہیں۔