نوجوانوں کے پسندیدہ گلوکار و اداکار علی ظفر نے پاکستانی معیشت سے متعلق پیشگوئی کی ہے۔
فلموں، ڈراموں اور موسیقی کے شعبے میں اپنے صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے اداکار علی ظفر اکثر اوقات ہی حالاتِ حاضرہ پر بات کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔
ہر فن مولا علی ظفر نے اب پاکستانی معیشت اور مستقبل سے متعلق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیشگوئی کی ہے۔
علی ظفر نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’2025ء پاکستان کے لیے معاشی طور پر اچھا سال ہو گا۔‘
2025 will be a good year for Pakistan economically. #prediction
— Ali Zafar (@AliZafarsays) July 18, 2023
علی ظفر کی اس ٹوئٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پاکستان کے بہتر مستقبل اور معیشت سے متعلق امید ظاہر کی جا رہی ہے۔