عالیہ بھٹ پہلی بار خاتون ’سپر ہیرو‘ کے روپ میں نظر آئیں گی

گزشتہ برس رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے بعد کامیابی کی منزلیں عبور کرنے والی بالی ووڈ کی اداکارہ عالیہ بھٹ اب بالی ووڈ کی تاریخ میں پہلی بار خاتون ’سُپر ہیرو‘ کے روپ میں نظر آئیں گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہارٹ آف اسٹون سے ہالی ووڈ میں قدم رکھنے والی بالی ووڈ کی اداکارہ عالیہ بھٹ اب یش راج فلمز کے بینرتلے ریلیز ہونے والی جاسوسی فلم میں سُپر ہیرو کا کردار نبھائیں گی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل مذکورہ پروڈکشن کے زیر اہتمام فلم ٹائیگر اور پٹھان میں سلمان خان اور شاہ رخ خان دنیا کو بچانے والے سُپر ہیرو کے روپ میں دکھائی دیئے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عالیہ اس فلم میں بغیر میک اپ، بغیر گلیمر صرف دنیا کو بچانے کے مشن پر مامور ہوں گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ادی چوپڑا کا کہنا ہے کہ فلم کے پہلے پارٹ میں صڑف عالیہ بطور سُپر ہیرو نظر آئیں گی تاہم فلم سیکوئل میں دیگر سُپر ہیروز کی اینٹری بھی ہوگی۔ فلم کا باقاعدہ اعلان فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ کی ریلیز کے بعد کیا جائے گا۔