علیزے گبول نے سوشل میڈیا پر بیٹے کے ہمراہ ویڈیو شیئر کردی

پاکستانی سپر ماڈل و اداکارہ علیزے گبول نے سوشل میڈیا پر بیٹے کے ہمراہ ویڈیو شیئر کی ہے۔

علیزے گبول نے پہلی بار اپنے مداحوں کو سوشل میڈیا پر اپنے ننھے سے بیٹے سے ملوایا ہے۔

علیزے گبول کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ بیٹے کو گود میں اٹھا کر میک اپ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں جبکہ اُن کا بیٹا ہر چیز میں اتنی دلچسپی لے رہا ہے کہ علیزے کے لیے میک اپ کرنا مشکل ہو رہا ہے۔

علیزے گبول نے مشکلوں سے میک کرنے کو اپنا پسندیدہ ترین کام قرار دیتے ہوئے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ایک متجسس چھوٹے بچے کے ساتھ تیار ہونا بہت مشکل ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ و ماڈل علیزے گبول ملک ریاض کے نواسے، زوریز ملک کی اہلیہ ہیں۔

اِن کے ہاں گزشتہ سال ستمبر میں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔