صحت سہولت کارڈ میں مبینہ گھپلے، پرائیویٹ ہسپتالوں کے آڈٹ کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے صحت سہولت کارڈ کے استعمال میں مبینہ گھپلوں پر پرائیویٹ ہسپتالوں کے آڈٹ کا فیصلہ کرلیا۔

نگراں وزیرِ صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کے مطابق بلا ضرورت مختلف آپریشن کرنے والے ہسپتالوں کا سراغ لگایا جائے گا، نجی ہسپتالوں کا آڈٹ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے ذریعے کروایا جائے گا۔

ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ صحت سہولت کارڈ کے پینل پر موجود پرائیویٹ ہسپتالوں کا کلینیکل آڈٹ ہوگا۔