امریکا کا شام میں داعش کے رہنما کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

امریکا نے شام کے شمالی علاقے میں داعش کے رہنما کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق شام میں داعش رہنما اُسامہ المہاجر ڈرون حملے میں مارا گیا۔

امریکا کا کہنا ہے کہ شام میں امریکی ڈرون حملہ 7 جولائی کو کیا گیا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے ہلاک ہونے والے داعش رہنما سے متعلق مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔