غزہ میں جنگ بندی کی ناکامی کا ذمہ دار امریکا ہے:فلسطینی صدر

فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کی ناکامی کا ذمہ دار امریکا ہے۔

غزہ کی صورتحال پر ریاض میں اسلامی تعاون تنظیم اور عرب لیگ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینی صدر کا کہنا تھا کہ ہمارے لوگوں کو نسل کشی کی جنگ کا سامنا ہے۔

محمود عباس نے کہا کہ اسرائیل کے زیر قبضہ زمین کے اصل حقدار فلسطینی ہیں۔ فلسطین اسرائیل کو عالمی عدالت انصاف میں لے کر جائے گا۔

اس سے قبل اپنے خطاب میں سعودی ولی عہد نے مطالبہ کیا کہ غزہ کا محاصرہ ختم کیا جائے اور انسانی امداد کی رسائی دی جائے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ غزہ پر جنگ کو مسترد کرتے ہیں۔ غاصب قوت فلسطینیوں کے خلاف جرائم کی ذمہ دار ہے۔

خیال رہے کہ غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری جاری ہے جس میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 11 ہزار سے تجاوز کرگئی۔