امریکی اداکار ڈینی ماسٹرسن پر جنسی زیادتی کے 2 الزامات ثابت ہوگئے

امریکی اداکار ڈینی ماسٹرسن پر جنسی زیادتی کے 2 الزامات ثابت ہوگئے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق لاس اینجلس کی عدالت میں اداکار پر 3 میں سے 2 جنسی زیادتی کے الزامات ثابت ہوئے۔

رپورٹس کے مطابق 47 سالہ اداکار اپنی اہلیہ بیجو فلپس کے ہمراہ عدالت اپنی قسمت کا فیصلہ سننے آئے تھے جس کے بعد انہیں ہتھکڑیوں میں عدالت سے لے جایا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اس موقع پر اداکار کی اہلیہ رو پڑیں جبکہ خاندان کے افراد اور ان کے دوست دنگ رہ گئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈینی ماسٹرسن کو الزامات ثابت ہونے پر 30 سال تک قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

دوسری جانب اداکار کے ترجمان نے عدالتی فیصلے پر بیان دینے سے گریز کیا جبکہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ ان کے وکلا فیصلے کے خلاف اپیل دائر کریں گے۔

واضح رہے کہ 3 خواتین نے اداکار ڈینی ماسٹرسن پر 2001 سے 2003 کے دوران جنسی زیادتی کے الزامات لگائے تھے۔