امریکی اداکارہ لِنڈسے لوہان کے ہاں بیٹے کی ولادت

امریکی اداکارہ لِنڈسے لوہان کے یہاں دبئی میں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 37 سالہ اداکارہ کے ہاں رواں ہفتے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جو بالکل صحت مند ہے۔

رپورٹس کے مطابق لِنڈسے لوہان نے اپنے بیٹے کا عربی نام (Luai) رکھا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اداکارہ نے مارچ میں اپنے حاملہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بہت زیادہ خوشی کا اظہار کیا تھا۔

واضح رہے کہ معروف امریکی اداکارہ و گلوکارہ لِنڈسے لوہان نے گزشتہ سال کویت کے بزنس مین بدر شمس سے شادی کرلی تھی۔