پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز سے ملاقات کی ہے جس میں دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور طویل المدتی دوطرفہ تعلقات کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی مریم نواز سے ملاقات مری میں ہوئی۔ مریم نواز نے امریکی سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے تجارت، معیشت، سلامتی، امن اور علاقائی استحکام سمیت باہمی تعاون کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا۔
U.S. Ambassador to Pakistan Donald Blome met with Senior Vice President and Chief Organiser Ms. Maryam Nawaz Sharif on Sunday at her Murree Residence
During the meeting both discussed the significance of historic, longstanding bilateral ties between the two countries. They… pic.twitter.com/kRI3om7fEU
— PMLN (@pmln_org) September 3, 2023
رہنما مسلم لیگ (ن) نے کورونا وبا اور گذشتہ سال کے تباہ کن سیلاب کے دوران امریکی حکومت کی طرف سے ڈونلڈ بلوم کی کوششوں کو بھی سراہا۔