جانوروں کو اذیت پہنچانے اور جان سے مارنے والی امریکی خاتون گرفتار

لائیو ویڈیوز میں جانوروں کو اذیت پہنچانے اور جان سے مارنے والی امریکی خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 28 سالہ اینیگر مونسی نامی خاتون سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر فالورز کو متوجہ کرنے کے لیے ایسا عمل کرتی تھی۔

رپورٹس کے مطابق خاتون کا تعلق ریاست پنسلوینیا سے ہے اور اس نے جانوروں کو اذیت دینے اور مارنے کا اعتراف کرلیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق خاتون نے گزشتہ ہفتے اپنی چار ویڈیوز میں مبینہ طور پر زندہ مرغی، کبوتر، خرگوش اور مینڈکوں کو اذیت پہنچائی تھی۔

رپورٹس کے مطابق خاتون پر جانوروں کو تکلیف پہنچانے کے 4 الزامات عائد کیے گئے ہیں جبکہ اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں کہ خاتون کے ساتھ ان ویڈیوز کی تیاری میں کوئی اور شخص بھی ملوث تھا یا نہیں۔