پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
امریکی ایجنڈا ہے کہ پاکستان کو افغانستان سے لڑا دیا جائے:حافظ نعیم الرحمٰن
امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ امریکی ایجنڈا ہے کہ پاکستان کو افغانستان سے لڑا دیا جائے۔
انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے افغانستان کے ساتھ مذاکرات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اب امریکا کی کسی جنگ میں نہیں پڑنا چاہیے، افغانستان کے ساتھ مذاکرات کرنے چاہئیں۔
امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات سے متعلق شیڈول جاری کر دیا لیکن شفافیت کے لیے کوئی اقدام نہیں کیا۔
امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی نے کہا کہ الیکشن اپنے وقت پر ہوں، آر اوز، ڈی آر اوز ایک صوبے کے دوسرے صوبے میں ہونے چاہئیں، چاروں صوبوں کے گورنر پارٹیوں کے گورنر ہیں۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بہت سارے سوالات اب بھی موجود ہیں، ہم آج بھی کہتے ہیں کہ آر اوز اور ڈی آر اوز انتظامیہ سے نہیں ہونے چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ متنازع حلقہ بندیوں کا کڑوا گھوٹ پی کر الیکشن میں جا رہے ہیں، انتخابات مکمل ہوتے ہی متنازع حلقہ بندی سے متعلق عدلیہ کے پاس جائیں گے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن اپنی انتظامی ذمے داریاں پوری نہیں کر رہا ہے، اب تک انتخابات کے حوالے سے ضابطۂ اخلاق اور رولز کا اعلان نہیں کیا گیا۔
انہوں نے ٹاؤنز کے مسئلہ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کراچی شہر کے مختلف ٹاؤنز میں کرپشن کا دھندا جاری ہے، ٹاؤنز کے معاملات کو درست کیا جائے ورنہ عوامی مسائل بڑھ جائیں گے، پیپلز پارٹی نے شہر کی بلدیات پر قبضہ کیا ہے۔۔
امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ آنے والے وقت میں جماعت اسلامی عوام کو دو خوش خبریاں دے گی، آنے والے انتخابات میں جماعت اسلامی ہر نشست پر اپنا نمایندہ کھڑا کرے گی۔