امریکا کا بھارت میں خواتین کو برہنہ گھمانےپر تشویش کا اظہار

امریکا نے بھارت میں دو خواتین کو برہنہ گھمانے کے واقعہ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے واقعہ کو سفاکانہ اور خوفناک قرار دیا۔

واضح رہے کہ بھارتی ریاست منی پور میں دو ماہ قبل دو خواتین کو مبینہ زیادتی کے بعد سڑکوں پر برہنہ گھمایا گیا تھا۔

واقعہ کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد بھارت کو سخت تنقید کا سامنا ہے۔