امیر مقام کی ملک طارق اعوان کو ن لیگ میں شمولیت کی دعوت

صدر ن لیگ خیبرپختونخوا امیر مقام کی جانب سے انتخابات میں کامیابی پر ملک طارق اعوان کو مبارک باد دی گئی ہے۔

امیر مقام کی پی کے 82 سے کامیاب آزاد امیدوار ملک طارق اعوان کی رہائش گاہ پر پہنچے اور اُنہیں جیت پر مبارکباد دی۔

ذرائع کے مطابق امیر مقام نے ملک طارق اعوان کو ن لیگ میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملک طارق اعوان نے ن لیگ میں شمولیت کے لیے مشورہ کرنے کے لیے وقت مانگ لیا۔