معروف دینی سکالر سنئیر کالم نگار پیر ضیا الحق نقشبندی کے بڑے بھائی کمال مرتضی نقشبندی قضائے الہی سے نارووال میں انتقال کر گئے ہیں. ان کی نمازہ جنازہ آج 12نومبر کو 2بجے مالوکے بس سٹاپ (صادق آباد)ظفروال روڈ ضلع مزید پڑھیں
معاشی رکاوٹوں سے نمٹنے کیلئے کے ٹریڈ اور احمد اینڈ قاضی فرم کے درمیان معاہدہ طے پاگیا
موجودہ معاشی رکاوٹوں سے نمٹنے میں پاکستانی کاروباری افراد کی مدد کے لیے ملک کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی اسٹاک بروکریج اور کارپوریٹ ایڈوائزری فرم ’کے ٹریڈ سکیورٹیز‘ KTrade Securities نے احمد اینڈ قاضی ایڈوکیٹس اور لیگل کنسلٹنٹس کے ساتھ پیشہ وارانہ تعاون کا اعلان کیا ہے۔
KTrade اور احمد اور قاضی کے درمیان اس حوالے سے مفاہمت کی یادداشت (MOU) پر دستخط ہوگئے جس کا مقصد جدید فنانسنگ سلوشنز تیار کرنا ہے جو پاکستانی کمپنیوں کو سرمایہ اکٹھا کرنے اور فنانسنگ حاصل کرنے کے قابل بنائے گا جس سے وہ جاری میکرو اکنامک چیلنجز سے نمٹ سکیں گے۔
احمد اور قاضی ایڈووکیٹ اور لیگل کنسلٹنٹس ایک اختراعی قانونی فرم کے طور پر متاثر کن ریکارڈ رکھتے ہیں جس میں قابل ذکر کامیابیاں شامل ہیں جیسے کہ پاکستان کا پہلا کمرشل پیپر متعارف کرانا، SECP سے منظور شدہ پہلے سات سکیورٹائیزیشن ٹرانزیکشنز کو آسان بنانا، پہلے گرین بانڈ کا اجرا، پہلے درج ترقیاتی REIT کا آغاز کرنا اور ٹوکن رجسٹرڈ مارگیجز متعارف کروا کر بینکاری صنعت میں انقلاب برپا کرنا، ان کامیابیوں نے پاکستان میں قانونی اور مالیاتی منظر نامے کو نمایاں طور پر متاثر کیا ہے۔
تعاون کے تحت KTrade اور احمد اور قاضی مشترکہ طور پر تربیتی ورکشاپس، سیمینارز اور کانفرنسز کا اہتمام کریں گے، یہ اقدامات کاروباری افراد اور ریگولیٹرز کو اکٹھا کریں گے۔
معلومات کے تبادلے کے لیے ایک پلیٹ فارم، کیپٹل مارکیٹ، کارپوریٹ فنانس اور پاکستانی انٹرپرائز کی ترقی کو فروغ دیں گے۔
مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد کے ٹریڈ اور احمد اینڈ قاضی فرم کاکہنا تھا کہ ہمیں امید ہے اس اشتراک سے ملک کی موجود غیرمعمولی میکرو اکنامک چیلنجز کے ماحول میں کارپوریٹ سیکٹرز اور کاروباری طبقات کیلئے قانونی اور مالیاتی معاملات میں بہتر رہنمائی اور مدد حاصل ہو سکے گی۔