پاکستان میں ذہنی امراض میں تشویش ناک حد تک اضافہ

پاکستان میں ذہنی امراض میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔

ملک میں 8کروڑ سے زائد لوگ نفسیاتی مسائل کا شکار ہوگئے ہیں۔یہ انکشاف وزارت صحت کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کئے گئے اعدادوشمار میں کیا۔

وزارت صحت نے بتایا کہ پاکستان میں آٹھ کروڑ افراد نفسیاتی مسائل کا شکار ہیں ملک کے تمام بڑے اسپتالوں نفسیاتی علاج کی سہولیات موجود ہیں۔ 126 میڈیکل کالجوں میں ذہنی امراض اور شعبہ نفسیات کام کر رہے ہیں ۔

وزارت صحت نے بتایا کہ نکوٹین ایک انتہائی نشہ آور مادہ ہے۔ وزارت قومی صحت، ہیلتھ پروڈکٹ ریگولیشن اور تمباکو کنٹرول کے متعلقہ ماہرین کا ایک ورکنگ گروپ تشکیل دے رہی ہے۔

ورکنگ گروپ کا مقصد نکوٹین پاؤچز کے کنٹرول یا انضباط کے لیے سفارشات مرتب کرنا ہے۔

وزارت قومی صحت نے کسی سگریٹ کمپنی کو نکوٹین پاؤچز کی تیاری یا فروخت کا لائسنس جاری نہیں کیا۔ وزارت کا بنیادی اختیار شہریوں کی صحت عامہ کو تمباکو کے استعمال اور اس سے متعلقہ بیماریوں سے بچانا ہے۔