جھانوی کپور کا فلم ’بوال‘ کی کامیابی کے بعد ایک جذباتی پیغام

بالی ووڈ کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ جھانوی کپور نے فلم ’بوال‘ کی کامیابی کے بعد اپنے مداحوں کے لیے ایک جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔

جھانوی کپور نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فلم ’بوال‘ کے سیٹ سے کچھ تصویریں شیئر کی ہیں۔

اُنہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’آپ کا پیار بوال ہے‘۔

اُنہوں نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ’مقابلے اور توثیق کی دوڑ میں تاثر پیدا کرنے کے لیے، نشا کو اپنانے کے لیے، اجو کو سُدھارنے کے لیے، ہماری کہانی اور کام کو اتنا پیار دینے کے لیے آپ سب کا شکریہ‘۔

جھانوی کپور نے لکھا کہ’بعض اوقات ہمارا دماغ ہمیں اس کی قدر کرنے کی اجازت نہیں دیتا جو ہمارے پاس ہے‘۔

اُنہوں نے لکھا کہ ’تاریخ کے ایک دور میں بہت سے لوگوں کو جن غیر انسانی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، ان کی روشنی میں شاید ہم یہ جان سکتے ہیں کہ زندگی عارضی ہے اور ہمارے مسائل معمولی ہیں‘۔

جھانوی کپور نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے لکھا کہ’اہم بات یہ نہیں ہے کہ آپ کے پاس کیا ہے بلکہ اہم یہ ہے کہ آپ کیا ہیں اور یہ بھی اہم ہے کہ بعض اوقات ہم سب سے آسان چیزوں کی قدر کرنا بھول جاتے ہیں جب تک کہ ہم ان چیزوں کو کھو نہ دیں، فلم بوال دیکھنے کے بعد آپ میں سے بہت سے لوگوں میں یہ احساسات اور ہر چیز کی قدر دیکھ کر دلی خوشی ہوئی‘۔