روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کی ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کی اپنے ایک حالیہ دورے روسی شہر کے دوران ایک دلہن سے ملاقات ہوگئی جوکہ ان کے ساتھ ایک تصویر بنوانا چاہتی تھی۔
دلہن کی جانب سے اس خواہش کے اظہار پر پیوٹن نے اس نوبیاہتا جوڑے کے ہمراہ تصویر بنوائی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
اس ویڈیو میں سخت سیکیورٹی کے درمیان دولہا اور دلہن کو روسی صدر کے ساتھ تصویر بنواتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
During a visit to Kronstadt, Putin had a peculiar encounter. Among the people who wanted to take a picture with the president was a bride pic.twitter.com/KrOL2Y4roE
— RT (@RT_com) July 23, 2023
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ویڈیو کو بہت پسند کیا جارہا ہے اور دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔